اے این پی کے پارلیمانی لیڈر غلام احمد بلور کا پنجاب سے گندم باہر لے جانے پر عائد پابندی کے خاتمے کا مطالبہ

منگل 22 مئی 2018 14:25

اے این پی کے پارلیمانی لیڈر غلام احمد بلور کا پنجاب سے گندم باہر لے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) اے این پی کے پارلیمانی لیڈر حاجی غلام احمد بلور نے پنجاب سے گندم باہر لے جانے پر عائد پابندی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کے گلے شکوے موجود ہیں‘ خیبر پختونخوا میں پیدا ہونے والی بجلی کی قیمت 1.25 روپے ہے جبکہ ہمیں مہنگی بجلی دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم باہر لے جانے پر پابندی لگا دی ہے جو زیادتی ہے۔ انہوں نے گندم باہر لے جانے پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔