رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل کا کراچی میں بجلی اور پانی کے مسئلے کے حل کیلئے اقدامات کا مطالبہ

منگل مئی 14:25

رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل کا کراچی میں بجلی اور پانی کے مسئلے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل نے کراچی میں بجلی اور پانی کے مسئلے کے حل کے لئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر عبدالرشید گوڈیل نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں شدید گرمی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی پورے ملک کیلئے کما کر دے رہا ہے اور مسائل موجود ہیں۔ زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے لوگ ہیٹ سٹروک کا شکار ہو کر مر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نجی ادارہ ہے تو کیا کراچی کے شہری پاکستان کے شہری نہیں ہیں۔ وزیراعظم نے گیس کی فراہمی کی ہدایت کی تھی لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوا حالانکہ سندھ خود کافی گیس دے رہا ہے۔ ہمارے مسائل حل کئے جائیں۔