کراچی میں سمندری پانی کو صاف کرکے شہر کو فراہم کرنے کے علاوہ پانی کے مسئلے کا کوئی حل نہیں ہے، ڈاکٹر عارف علوی

منگل مئی 14:25

کراچی میں سمندری پانی کو صاف کرکے شہر کو فراہم کرنے کے علاوہ پانی کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کراچی میں سمندری پانی کو صاف کرکے شہر کو فراہم کرنے کے علاوہ پانی کے مسئلے کا کوئی حل نہیں ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں ڈاکٹر عارف علوی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ اس وقت ملک بھر میں پانی کی قلت کا مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

کراچی شہر اور سندھ میں آخری کنارہ پر موجود کسانوں کو سب سے زیادہ مسئلہ ہے۔

کراچی میں 600 ملین گیلن کا شارٹ فال ہے۔ کراچی میں سمندری پانی کو صاف کرکے اسے شہر کو فراہم کرنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔ اس کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت نے 50 ملین گیلن کے ڈی سالینیشن پلانٹ کی بات کی ہے یہ کم ہے۔ ہیٹ سٹروک سے 65 لوگ مر چکے ہیں۔ میری درخواست ہے کہ ٹی وی پر لوگوں کو اس بارے میں آگاہی فراہم کی جائے۔