رکن قومی اسمبلی رمیش لعل کا حب میں ہندو کمیونٹی کے دو ارکان کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

منگل 22 مئی 2018 14:27

رکن قومی اسمبلی رمیش لعل کا حب میں ہندو کمیونٹی کے دو ارکان کے قتل میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش لعل نے حب میں ہندو کمیونٹی کے دو ارکان کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں رمیش لعل نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ حب میں ہماری کمیونٹی کے دو ارکان قتل کردیئے گئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہیں لائی گئی۔ اس حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پانی اور بجلی نہیں ہے۔ ترقیاتی کام پورے ملک میں یکساں بنیادوں پر ہونے چاہئیں۔