قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے تک کیلئے ملتوی

منگل 22 مئی 2018 14:27

قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے تک کیلئے ملتوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) قومی اسمبلی کا اجلاس کل بدھ کی صبح گیارہ بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے خواجہ سہیل منصور نے کورم کی نشاندہی کردی۔

(جاری ہے)

ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل بدھ کی صبح گیارہ بجے تک کے لئے ملتوی کردیا ۔