ایف 35 طیارے کو جنگی مقاصد کے لئے استعمال کرنے والے دنیا کا پہلا ملک بن گئے،اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ کا ٹوئیٹ

منگل 22 مئی 2018 14:48

مقبوضہ بیت المقدس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) اسرائیل نے کہاہے کہ وہ دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے جدید ایف 35 جنگی طیاروں کو جنگی مقاصد کے لئے استعمال کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل امیکام مورکین نے اپنی سرکاری ٹوئیٹ میں منگل کو انکشاف کیا ہے کہ وہ ایف 35 جنگی طیاروں کو جنگی مقاصد کے لئے استعمال کر چکے ہیں،انھوں نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ ہم ایف 35 جنگی طیارے تمام مشرق وسطی پر اڑا رہے ہیں اور ان کو دو مختلف محاذوں پر دو مرتبہ حملوں کے لئے استعمال بھی کیا گیا۔

ففتھ جنریشن ایف 35 جنگی طیارہ امریکی لاک ہیڈ مارٹن کمپنی کا تیار کردہ ہے جس کی اوسطاً قیمت 100 ملین ڈالر سے زائد ہے۔اس سنگل سیٹ اور سنگل انجن طیارے میں فضا سے فضا اور ٖفضا سے زمین پر الیکٹرانک حملے اور جاسوسی کی زبردست صلاحیت ہے،طیارے کی رفتار انتہائی تیز ہونے کی وجہ سے اس کو راڈار پکڑ نہیں سکتا۔