بھارتی فلم ’’میرے پیارے پرائم منسٹر‘‘ 2اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

منگل مئی 14:54

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ساز راکیش اوم پرکاش مہرا کی فلم ’’میرے پیارے پرائم منسٹر‘‘2اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز راکیش اوم پرکاش مہرا نے فلم ’’میرے پیارے پرائم منسٹر‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے فلم 2 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی، فلم کی کہانی ممبئی کی کچی آبادی کے ایک ایسے لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو اپنی ماں کے لئے ٹائیلٹ بنانا چاہتا ہے۔ فلم گاندھی کی تعلیمات سے متاثر ہو کر بنائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :