فری پریس ایوارڈ کے لئے نامزدگیوں کی وصولی شروع،

درخواستیں جمع کرانے کی حتمی تاریخ یکم جولائی ہے

منگل 22 مئی 2018 15:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء)ہالینڈ میں قائم سماجی تنظیم فری پریس آن لمیٹڈ نے فری پریس ایوارڈ کے لئے نامزدگیوں کی وصولی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق آزادی صحافت اور آزادانہ اطلاعات کی فراہمی کے شعبہ میں بہترین خدمات سرانجام دینے والے صحافی ایوارڈ کے مقابلہ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اس ایوارڈ دینے کا مقصد ان صحافیوں کی خدمات کا اعتراف ہے جو عوام تک خبر پہنچانے کے لئے ہر خطرے سے گزر جاتے ہیں۔ ایوارڈ جیتنے والے صحافیوں کے اخراجات ہالینڈ برداشت کرے گا جبکہ اس ایوارڈ کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم جولائی ہے۔