سعودی عرب،کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر سعودی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،

عملہ اور مسافر محفوظ رہے

منگل 22 مئی 2018 15:00

جدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر سعودی عرب کی فضائی کمپنی کے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی جس میں عملہ اور مسافر محفوظ رہے ۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی فضائی کمپنی سعودیہ کے سرکاری ترجمان انجینئر عبدالرحمن الطیب کے مطابق پیرکی شب ایئربس طیارے کی پرواز نمبر 3818 مدینہ منورہ سے ڈھاکہ جا رہی تھی کہ مقامی وقت کے مطابق طیارے کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی پیدا ہو گئی۔

(جاری ہے)

اس کے نتیجے میں کپتان نے طیارے کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ واپس لے جانے کا فیصلہ کیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ لینڈنگ کے وقت طیارے کا اگلا ٹائر نہیں کھل سکا۔ متعدد کوششوں کے بعد آخرکار اگلے ٹائر کے کھلے بغیر ہی ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ اس دوران رن وے پر تمام تر ضرورت اقدامات مکمل کر لیے گئے۔ طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کی جس کے بعد 141 مسافروں اور عملے کے 10 ارکان کو طیارے سے اتار لیا گیا۔متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جن کی تکمیل پر مربوط رپورٹ جاری کی جائے گی۔