جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاگل ہوگیا، اب تک کا سب سے خطرناک میزائل چلا دیا

منگل 22 مئی 2018 15:00

جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاگل ہوگیا، اب تک کا سب سے خطرناک میزائل چلا ..
نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) بھارت نے براہموس سپرسانک کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اس تجربے کا مقصد براہموس کے کام کرنے کی صلاحیت کو 10 سال سے 15 سال تک بڑھانا ہے۔

(جاری ہے)

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بھارت نے براہموس کی صلاحیت کو بڑھانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔براہموس سپرسنک کروز میزائل اس وقت بھارتی فوج اور بحریہ کے زیراستعما ل ہیں۔جس کی رینج 290کلومیٹر ہے اور یہ دو سو سے تین سو کلو گرام وار ہیڈز لے جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :