سخت گرمی و خشک موسم کے باعث باغبان جامن کو پانی کی کمی نہ آنے دیں،زرعی ماہرین

منگل 22 مئی 2018 15:01

فیصل آباد۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ پانی کی کمی سے لیف مائنر جامن کے پتوں پر حملہ آور ہو کر اسے نقصان پہنچا سکتاہے لہٰذاسخت گرمی و خشک موسم کے باعث باغبان جامن کو پانی کو کمی نہ آنے دیں تاکہ جامن کی پیداوار کو نقصان سے بچایاجاسکے۔انہوںنے کہاکہ جوں جوں موسم گرماکی شدت میں اضافہ ہوتاہے اس کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں اضافہ لیف مائنر کے ذریعے جامن کے پتوں کو نقصان پہنچانے کاموجب بھی بن سکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اگر پانی کی مناسب مقدار فراہم نہ کی جائے تو جامن کی پیداوار بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جامن کو ہر 6 سی8دن کے وقفہ سے پانی کی فراہمی جاری رکھنی چاہیے تاہم اگر موسم بہتر ہو تو یہ وقفہ 8 سی10 دن بھی کیاجاسکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ گھریلو مکھیاں ، شہد کی مکھیاں ، جوئیںاور دوسرے حشرات جامن کی پولی نیشن میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ لیف مائنر کے ساتھ ساتھ جامن پر سفید مکھی ، سکیل ، پتے کھانے والی سنڈی ، پھل کی مکھی بھی حملہ آور ہو سکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ باغبان جامن پر ضرررساں کیڑوں کا حملہ روکنے کیلئے ماہرین زرعت کی مشاورت سے مناسب زہروں کا سپرے بھی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :