لاہور ہائیکورٹ، صوبائی حلقہ پی پی 149 لاہور میں انتخابات سے قبل حلقہ بندی کے خلاف درخواست مسترد

منگل 22 مئی 2018 15:04

لاہور ہائیکورٹ، صوبائی حلقہ پی پی 149 لاہور میں انتخابات سے قبل حلقہ ..
لاہور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی حلقہ پی پی 149 لاہور میں انتخابات سے قبل حلقہ بندی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کی درخواست پر سماعت کی، رانا مشہود نے درخواست میں پی پی 149 گلشن راوی لاہورکی حلقہ بندی کو چیلنج کیا، رانا مشہود کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حلقہ بندیوں سے قبل امیدواروں کو سننا اور اعتراضات لینا ضروری ہے، پی پی 149 کی حلقہ بندی سے قبل نہ تو حلقے کے ووٹرز سے اعتراضات مانگے گئے نہ ہی ان کے موقف کو سنا گیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر حلقہ بندیاں کیں۔انہوں نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی حلقہ بندی کو کالعدم قرار دیا جائے، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی، عدالت نے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔