لاہور،سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے ملزمان آپس میں گتھم گتھا ہو گئے

منگل 22 مئی 2018 15:04

لاہور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) لاہور کے سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے ملزمان ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے آپس میں گتھم گتھا ہو گئے، لاہور کی سیشن عدالت میں منگل کو پیشی پر آئے ملزم اور مدعی پارٹی آپس میں الجھ پڑے اور گتھم گتھا ہوگئے،دونوں پارٹیاں ایک دوسرے پر لاتوں، گھونسوں اور تھپڑوں کا آزادانہ استعمال کرتی رہیں۔

(جاری ہے)

دونوں پارٹیوں کے تصادم سے سیشن کورٹ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا، جس سے پیشی پر آئے سائلین خوف میں مبتلا ہو گئے۔ درجنوں افراد کے الجھنے کے باوجودعدالتی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے، صورت حال کنٹرول سے باہر ہونے پر وکلاء نے بیچ بچائوکروایا، فریقین کے مابین لڑائی سیشن کورٹ کے ججز گیٹ پر ہوئی، لاہور کی سیشن عدالت میں لڑائی جھگڑے کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :