ملیر سپورٹس نے نہال صدیقی کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں سعود آباد جیم خانہ کو ہرا دیا

منگل 22 مئی 2018 15:04

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ملیر سپورٹس نے نہال صدیقی کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں سعود آباد جیم خانہ کو 16 رنز سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

افتتاحی میچ میں ملیر سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 154رنز سکور کئے امیر زیب نے نصف سنچری 52، جواد الحسنین 37 اور عامر ادریس نے 30 رنز سکور کئے حسان نے 4 اور احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں جواب میں سعود آباد جیم خانہ 138 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ احسن خان 37، ولید احمد 34 اور نوشاد نے 20 رنز سکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے سپنر جواد الحسنین نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پانچ اور عدیل جہانزیب نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

متعلقہ عنوان :