Live Updates

راجہ فاروق حیدر آئینی ترامیم کے سلسلے میں ابہام ختم ،تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں،بیرسٹر سلطان محمود

آزاد کشمیر کا ایکٹ متفقہ طور پر بنایا گیا تھا،ترامیم سے اگر آزاد کشمیر کے مالی و انتظامی اختیارات بڑھتے ہیں تو اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہو گا، صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر

منگل 22 مئی 2018 15:09

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ راجہ فاروق حیدر آئینی ترامیم کے سلسلے میں ابہام ختم کریں اور تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں۔ کیونکہ آزاد کشمیر کا ایکٹ متفقہ طور پر بنایا گیا تھا۔ان ترامیم کے ذریعے آزاد کشمیر کو اختیارات ینے سے اگر آزاد کشمیر کے مالی و انتظامی اختیارات بڑھتے ہیں تو اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہو گااور اس سلسلے میںسب انکے ساتھ ہیں۔

پی ٹی آئی کے کارکن انتخابات کی تیاری کریں کیونکہ الیکشن کا بگل کسی بھی وقت بج سکتا ہے۔بلدیاتی انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں کیونکہ سپریم کورٹ نے حکومت کو بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

اسی لئے ایڈمنسٹریٹروں کو بھی بحال کیا گیا تھا۔نواز شریف نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشتگردی سے تشبیہ دیکر غداری کی ہے ۔

دریائے نیلم پر بھارتی ڈیم آبی جا رحیت ہے ۔اس کی کسی صورت بھارت کو اجازت نہیں ہو گی۔مودی،ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم مل کر مسلمانوں کے خلاف محاذ آرائی میں مصروف عمل ہیںاور بد قسمت نواز شریف اس ٹولے کے ساتھ مل کر ملکی استحکام اور قومی وقار کے خلاف بیانیہ پر اتر آیا ہے۔مسلم لیگ ن اس بیانیہ پر ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی ہے ۔کشمیریوںسے غداری کی سزا نواز شریف کو مل رہی ہے اور ملتی رہے گی۔

نواز شریف کو اپنی بد ترین شکست نظر آ رہی ہے ۔اس وجہ سے خلائی مخلوق جیسے بھونڈے بیانات داغ رہا ہے۔انٹر نیشنل اسٹیبلشمنٹ کا عمل دخل ضرور ہو تا ہے لیکن پاکستان کے عوام اب عمران خان کے سوا کسی کو نہ چاہتے ہیں نہ ہی کسی اور کے بارے سوچتے ہیں ۔آزاد کشمیر کے اندر کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاری میں تھے لیکن فاروق حیدر خان کی پالیسیوں سے لگتا ہے کہ بلدیاتی سے پہلے کہیں جنرل الیکشن ہی نہ ہو جائیں ۔

آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش ہوا ۔ایک سال قبل بھی تاریخی بجٹ پیش ہوا تھا سارے آزاد کشمیر کے اندر کوئی بتائے مسلم لیگ ن کی حکومت نے کیا ترقیاتی کام کروائے۔آج ہر ادارے کے ملازمین ہڑتال پر ہیں ۔سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں ۔کرپشن لوٹ کھسوٹ اور اقرباء پروری کا بازار گرم ہے ۔کشمیر کونسل پاکستان اور آزاد کشمیر کے درمیان کوارڈینیشن کے لئے بہترین ادارہ تھا ۔

اس ادارے پر شب خون مارا گیا۔پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے اندر رکنیت سازی مہم پر ہے ۔ہم کارکنوں کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے جاندار پڑھے لکھے لوگوں کو آگے لا رہے ہیں جو بہتر انداز میں عوام کی خدمت کر سکیں گے۔پی ٹی آئی کا پہلے سو دن والا پلان بہت مضبوط اور قابل عمل پلان ہے ۔کوئی بھی انسان اگر نیک نیتی سے کام کرنا چاہیے تو ہر چیز ممکن ہو جاتی ہے ۔

قائد پاکستان عمران خان جیسا سچااور کھڑا انسان اس کے لئے یہ عمل ممکن ہو گا۔آزاد کشمیر کے اندر حکومت نام کی کوئی چیز نہیں صرف کمیشن مافیا اور لوٹ کھسوٹ مافیا حرکت میں ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہان کوٹلی میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے ایک افطار ڈنر کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بیرسٹر سلطان محمود نے مزید کہا کہ گزشتہ سال جو بھاری بجٹ پیش کیا گیا تھا کیا اس بجٹ کو آزاد کشمیر کے عوام نے زمین پر خرچ ہوتے دیکھا ہے۔

اب بھی بھاری بجٹ کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔ملازمین طبقہ رمضان میں بھی ہڑتالوں اور فاقوں پر ہے لیکن حکومت ہوائی اعلانات پر اعلانات کئے جا رہی ہے ۔پاکستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی پی ٹی آئی ایک مضبوط قلعہ بنتا جا رہا ہے ۔آزاد کشمیر کے تمام حلقہ جات میں ہم محنتی سیاسی شعور سے آراستہ نوجوانوں کو آگے لا ئیں گے۔چوہدری محبوب نے اپنی خطاب میں کہا کہ کوٹلی کی تاریخ کی سب سے بڑی افطاری میں عوام کے آنے پر میں انکا شکریہ ادا کرتا ہوں اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہر فیصلے پر ہم لبیک کہیں گے۔

اس موقع پر چوہدری محبوب ایڈووکیٹ سابق ممبر کشمیر کو نسل ،سابق مشیرچوہدری اخلاق ایڈووکیٹ،عادل ملک،ملک نثار،چوہدری اسحاق سابق جج،خواجہ عطا محی الدین ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر انصر ابدالی، ساجد چوہدری ایڈووکیٹ جونا،سردار رزاق،چوہدری رزاق ایڈووکیٹ،چوہدری جاوید شاہد ایڈووکیٹ،نعیم آروز، اکرم چٹھہ ایڈووکیٹ، ابرار منہاس،ظفر گورسی،حنیف چوہدری ایڈووکیٹ،ظہیر عباس،خالد پرویز ملک ،انور شہزاد،چوہدری ظہور گلہاروی،عاصم چوہدری،فیصل شبیر،حبیب احمد،مبشر طفیل،عابد چوہدری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات