شریف خاندان سے کرپشن کی لوٹی دولت کا پوچھو تو باپ بیٹوں اور بیٹا باپ پر الزام لگا دیتا ہے‘پیپلز پارٹی

تین بار وزیراعظم رہنے والا بیٹوں کو برطانوی شہریت دلوائے تو اندازہ لگ جاتا ہے اسے پاکستان کتنا عزیز ہے بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں بھی سبحان اللہ، شہباز شریف کرپشن کے مقدمات کا سامنہ کریں‘مولا بخش چانڈیو

منگل 22 مئی 2018 16:06

شریف خاندان سے کرپشن کی لوٹی دولت کا پوچھو تو باپ بیٹوں اور بیٹا باپ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ شریف خاندان سے کرپشن کی لوٹی دولت کا پوچھو تو باپ بیٹوں اور بیٹا باپ پر الزام لگا دیتا ہے، بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں بھی سبحان اللہ، شہباز شریف کرپشن کے مقدمات کا سامنہ کریں۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بڑے میاں پہلے الزام لگاتے پھر معافی مانگتے، چھوٹے میاں بھی الزام لگا کر معافی مانگتے اور پھر الزام لگاتے ہیں، چھوٹے میاں پہلے بڑے میاں کی جان چھڑائیں پھر دوسروں پر الزام لگائیں، آصف زرداری پر نواز شریف نے جھوٹے مقدمات بنائے جن سے وہ بری ہو چکے ہیں، شہباز شریف روزانہ گلا پھاڑ پھاڑکر گالیاں دینے کے بجائے کرپشن کے مقدمات کا سامنہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اللہ معاف کرے پورا کا پورا شریف خاندان کرپشن کے مقدمات میں ملوث ہے، شہباز شریف سے سوال نیب اور عدالتیں کرتی ہیں اور یہ غصہ آصف زرداری پر نکالتے ہیں، شہباز شریف تو اپنے بھائی کے نہیں ہو سکے تو کسی اور سے کیا سچائی دکھائیں گے۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ شریف خاندان سے کرپشن کی لوٹی دولت کا پوچھو تو باپ بیٹوں پر اور بیٹا باپ پر الزام لگا دیتا ہے، تین بار وزیراعظم رہنے والا بیٹوں کو برطانوی شہریت دلوائے تو اندازہ لگ جاتا ہے اسے پاکستان کتنا عزیز ہے۔