اسلام آبادپو لیس کی کارروائی مختلف جرائم میں ملوث 14ملزمان گرفتار،

قبضہ سے منشیات، اسلحہ برآمد افسران بھکا ریو ں کیخلاف شہر بھر میں کا رروائی میں مزید تیز لا ئی جا ئے ، مساجد امام با ر گا ہو ں سمت شہر بھر میں سیکور ٹی کے انتہا ئی سخت انتظاما ت کو یقینی بنا یا جا ئے ،ایس ایس پی آپر یشنز نجیب الر حمان بگو

منگل 22 مئی 2018 16:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) اسلام آبادپو لیس نے شراب فروشی ، چوری ، نا جا ئز اسلحہ اور غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملوث14ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 101بو تلیں معہ 12کین بئیر شراب ، چرس ، مو با ئل فون اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا،بھکاریوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران پولیس نے 48پیشہ ور بھکاریو ںکے خلاف کا رروائی عمل میں لا ئی ، ایس ایس پی آپر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی نے تما م افسران کو ہدایا ت جا ر ی کی کہ بھکا ریو ں کے خلاف شہر بھر میں کا رروائی میں مزید تیز لا ئی جا ئے ، مساجد امام با ر گا ہو ں سمت شہر بھر میں سیکور ٹی کے انتہا ئی سخت انتظاما ت کو یقینی بنا یا جا ئے ، داخلی و خا رجی راستو ں سخت چیکنگ کی جا ئے ، پٹرولنگ کو با مقصد بنا یا جا ئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ کھنہ پولیس کے اے ایس آ ئی نصر اللہ اور محمد افتخا ر معہ ٹیم نے اقبا ل ٹا ئون میں ریڈ کرکے دو ملزمان ذیشان اور دائود مسیح کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 101بو تلیں شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کے سب انسپکٹر ارشد محمود نے ملزم سکندر حیا ت سے 12عدد کین بئیرشراب بر آمد کرلی۔جبکہ غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملو ث پا نچ ملزمان کوگرفتار کر لیا، تھا نہ کو رال پو لیس کے اے ایس آئی ختر زمان نے گرفتار ملزم اختر حسین سے پسٹل 30بورمعہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھانہ بہا رہ کہو پولیس کے اے ایس آئی نصر اللہ نے ملزم عتیق الر حمان سے مسروقہ بر آمد کرلیا، جبکہ سب انسپکٹر سیف اللہ نے صغیر احمد نے گرفتار ملزم کے انکشاف و نشاند ہی پر 12بور گن بر آمد کرلی، تھا نہ ما ر گلہ پولیس کے اے ایس آئی جا وید اختر نے مو با ئل فون چھیننے میں ملوث ملزم عدنا ن کو گرفتار کرلیا، تھا نہ تر نول پولیس کے سب انسپکٹر محمد اقبا ل نے ملزم سبحا ن اللہ سے 123گر ام چرس اور اے ایس آئی اشفاق احمد ملزم شہنشاہ سے رپیٹر گن معہ ایمو نیشن بر ٓمد کرلیا ، جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے شروع کی گئی خصوصی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے 48پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد نجیب الرحمن بگوی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی ا چھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیاہے، انہو ں نے تما م افسران کو ہد ایت کی کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائیاں عمل میںلا ئی جا ئیں ، شہر بھر میںمساجد امام با ر گا ہو ں سمیت شہر بھر میں سیکور ٹی کے انتہا ئی سخت انتظاما ت کو یقینی بنا یا جا ئے ، داخلی و خا رجی راستو ں سخت چیکنگ کی جا ئے ، پٹرولنگ کو با مقصد بنا یا جا ئے ، شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی بھی قسم غفلت یا لا پر وائی ہر گز برداشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :