کھوکھلے نعروں ،جھوٹے دعوؤں سے تبدیلی نہیں آسکتی ہے ‘عزیز الرحمن چن

منگل 22 مئی 2018 16:06

کھوکھلے نعروں ،جھوٹے دعوؤں سے تبدیلی نہیں آسکتی ہے ‘عزیز الرحمن چن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے اور عوام کی خدمت کو اپنا ایمان سمجھتی ہے ۔یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کھوکھلے نعروں اور جھوٹے دعوؤں سے کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا اور نہ ہی کوئی تبدیلی آسکتی ہے مزدور اور کسان کے معاشی طور پر اپنے پاؤں پر ہونے سے ہی ترقی ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے دیرینہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں۔محترمہ بینظیر بھٹو شہید اپنے کارکنوں کو اپنی طاقت سمجھتی تھیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اپنے کارکنوں کو خاص اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خوشحالی پیپلز پارٹی ہی لائے گی۔ آئندہ انتخابات میں عوام نے جھوٹے وعدے کرنے والوں اور گالم گلوچ کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب کا عمل ضروری ہے اور پیپلز پارٹی جمہوریت کے ذریعے احتساب پر یقین رکھتی ہے۔