چیئر مین بلدیہ کورنگی کا سبیکا شیخ کے نام سے سکول منسوب کرنے کا اعلان

حصول علم کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ دینے والی سبیکا شیخ قوم کی ہونہار بیٹی تھی ،سید نیئر رضا

منگل 22 مئی 2018 16:18

چیئر مین بلدیہ کورنگی کا سبیکا شیخ کے نام سے سکول منسوب کرنے کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ حصول علم کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ دینے والی سبیکا شیخ قوم کی ہونہا ر بیٹی تھی ،سبیکا نے جو علم کی شمع روشن کی ہے اُسے بجھنے نہیں دیا جائیگا ہونہار سپوت کی موت قومی سانحہ سے کم نہیں ہے آج قوم کا ہر فرد اپنی اس ہونہار بیٹی کی موت پر اشکبار ہے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے اعلان کیا کہ بلدیہ کورنگی اپنے زیر انتظام اسکول کو قوم کی ہیرو سبیکا شیخ کے نام سے منسوب کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ کے اسکول میں دہشت گردی کا شکار ہونے والی طالبہ سبیکا شیخ کی رہائش گا ہ جاکر اُن کے والد عبدالعزیز شیخ اور تایا شاہ فیصل ٹائون کے سابق یوسی ناظم عبدالجلیل اور دیگر اہل خانہ سے دکھ و افسوس اور دلی تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر یونین کمیٹی30کورنگی کے چیئر مین ایس معین اور دیگر موجود تھے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ پوری قوم سبیکا شیخ کی المناک موت پر پوری قوم افسردہ ہے اور ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :