حیدر آباد، سحرش نگر شہباز کالونی کے قریب ریلوے ٹریک سے بم برآمد،ملزم گرفتار

منگل مئی 16:18

حیدر آباد، سحرش نگر شہباز کالونی کے قریب ریلوے ٹریک سے بم برآمد،ملزم ..
حیدرآبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) سحرش نگر شہباز کالونی کے قریب ریلوے ٹریک سے بم برآمد، بم ناکارہ بنا کر ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سحرش نگر ریلوے ٹریک پر کپڑے کے ایک بیگ سے بم برآمد ہوا، پولیس و رینجرز اور بی ڈی ایس کی ٹیم جائے وقوعی پر پہنچی اور کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد بم کو ناکارہ بنادیا گیا، انچارج بی ڈی ایس رمضان پنہور کے مطابق بم کی مقدار 250 گرام کے قریب ہے۔ایس ایچ او قاسم آباد فرحان میمن کا کہنا ہے کہ ایک مبینہ دہشت گرد عبدالقیوم ناریجو کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس پر بم رکھنے کا شبہہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔