پرائس کنٹرول مجسٹر یٹ کی کارروائی،

کو لڈ سٹوریج میں ذخیرہ شدہ کھجوریں برآمد

منگل 22 مئی 2018 16:18

سرگودھا۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) پرائس کنٹر ول مجسٹر یٹ نے کو لڈ سٹوریج پر چھاپہ مار کرمصنوعی قلت کیلئے ذخیرہ شدہ ہزاروں من کھجوریں ضبط کرلیں ، تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹر یٹ نے خفیہ اطلاع پر کولڈ سٹوریج پر چھاپہ مارکر مصنوعی قلت کیلئے سٹور کی جانے والی 7 بڑے تاجروں کی کھجوریں قبضہ میں لے لیں، قبضہ میں لی جانے والی کھجوروں میں839 بوری ، 672 پیٹی جبکہ 3145کھجور کے ڈبے شامل ہیں، پرائس کنٹرول مجسٹر یٹ نے کھجوریں سرکاری تحویل میں لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ کارروائی کیلئے اعلی حکام کو بھجوادی ۔

متعلقہ عنوان :