براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 2.42 فیصد اضافہ خوش آئند ہے،

غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے نئی انڈسٹریز کا قیام اور معیشت مستحکم ہوگی ،خادم حسین

منگل 22 مئی 2018 16:22

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 2.42 فیصد اضافہ خوش آئند ہے،
لاہور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان سٹون ڈیویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر2.42فیصد اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ملک میں2.237ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی جس سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اورمعیشت میں استحکام آئے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے صنعتکاروں کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملک بھر میں نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا جس سے ملکی معیشت مزید مستحکم ہوگی اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے باعث بین الاقوامی کمپنیوں کی پاکستان میں اربوںڈالر سرمایہ کاری سے ملک ترقی کرے گا اور سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان کو صنعتی لحاظ سے ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب بھی جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔

انہوںنے کہا کہ سی پیک روٹس پر خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے سرمایہ کاری بڑھے گی۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل گیم چینجر ثابت ہوگی اور ملک اقتصادی اور معاشی ترقی ترقی میں دیگرہم عصر ممالک کو پیچھے چھوڑ جائے گا۔ملک کے اندر خوشحالی اور ترقی کا دور دورہ ہوگا جس سے ملک کے ہر طبقہ کو فائدہ پہنچے گا۔