ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ضلع سرگودھا کی تین ترقیاتی منصوبوں کی منظور ی

منگل مئی 16:47

سرگودھا۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ضلع سرگودہا کی تین ترقیاتی منصوبوںکی منظور ی دیدی ہے ، منصوبوں پر 33کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ ہوںگے ، ورکنگ پارٹی کا اجلاس کمشنرسرگودہا ڈویژن ندیم محبوب کی زیر صدار ت ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہو ا، جس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی، اجلاس کو بتایا گیاکہ جھاوریاں روڈ تا بھرتھ براستہ گنگوال تا بھرتھ نیا اور لنک خورشید تا بھیرہ جھاوریاں روڈ 11.76 کلو میٹر کی تعمیر ومرمت پر 13 کروڑ 32 لاکھ روپے خرچ ہونگے جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود 49 ٹیل اور اس کی ملحقہ آبادیوں کو پینے کے صاف پانی کی دستیابی کیلئے ترقیاتی سکیم پر 14.38 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں، اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ساہیوال سرکلرروڈ تعمیر وکشادگی پر پانچ کروڑ 61 لاکھ روپے کے فنڈز استعمال ہو ںگے ، اجلاس میں متفقہ طو رپر ان سکیموں کیلئے فنڈ زکی منظوری دی

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :