لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ریٹ کے مطابق گنے کی قیمت ادا نہ کرنے کیخلاف درخواست پرکین کمشنر کو طلب کر لیا

منگل مئی 16:47

لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ریٹ کے مطابق گنے کی قیمت ادا نہ کرنے کیخلاف ..
لاہور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ریٹ کے مطابق گنے کی قیمت کی ادائیگی نہ کرنے کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کین کمشنر پنجاب سے جواب طلب کر لیا ۔۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کاشتکار عبدالرحمن باجوہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں سرکاری ریٹ کے مطابق گنے کی قیمت ادا نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے گنے کی فی من قیمت 180 روپے مقرر کی لیکن درخواست گزار کو ہنزہ شوگر ملز 180 روپے کی بجائے 140 روپے فی من کے حساب سے ادائیگی کر رہے ہیں جو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔درخواست گزار کاشت کار کے مطابق کین کمشنر پنجاب قانون کے مطابق سرکاری ریٹ پر قیمت کی ادائیگی کرانے کے پابند ہیں ۔درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ کین کمشنر پنجاب کو 70 لاکھ روپے کے واجبات کی ادائیگی کروانے کا حکم دیا جائے ۔