دبئی کی ٹیلی کام کمپنی ''Du'' کا رواں برس 5جی انٹرنیٹ سروس مہیاکرنے کا اعلان

5جی نیٹ ورک کے لیے تیاریاں جاری ، کمپنی 1.5Gbps کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ حاصل کرنے میں کامیاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل مئی 16:17

دبئی کی ٹیلی کام کمپنی ''Du'' کا رواں برس 5جی انٹرنیٹ سروس مہیاکرنے کا ..
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مئی 2018ء) : دبئی کی ایک ٹیلی کام کمپنی ''Du'' رواں برس 5جی سروسز دینے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ کمپنی نے دبئی کے میڈیا سینٹر میں اپنی پہلی سائٹ آن ائیر کرنے اور 1.5Gbps کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہونے کے بعد رواں برس 5 جی سروسز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایکسپو 2020ء ، برج خلیفہ ڈاؤن ٹاؤن اور یاس جزیرے سمیت دیگر میں 5 جی نیٹ ورک متعارف کروانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

آپریٹرز کا کہنا ہے کہ 5جی سروسز کے دور میں ورچوئل رئیلیٹی اور آگمنٹڈ رئیلیٹی کو نمایاں ایپلی کیشنز میں شمار کیا جائے گا۔بین الاقوامی سطح پر AR/VR میں مزید ترقی کی صلاحیت موجود ہے جس کی مالیت 2025ء تک تقریباً 110 بلین ڈالر یعنی 404 بلین درہم ہو جائے گی۔ 5 جی متحدہ عرب امارات میں سپر ہائی اسپیڈ، کم طول و عرض مواصلات اور بڑے پیمانے پر مشینی نوعیت کی مواصلات کی ضروریات کو پوری کرے گی۔