اسمبلی کی مدت میں چند روز باقی ،

سروسز ہسپتال انتظامیہ نے اراکین اسمبلی کو مفت ادویات کی فراہمی روک دی

منگل 22 مئی 2018 16:50

اسمبلی کی مدت میں چند روز باقی ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) سروسز ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے اراکین پنجاب اسمبلی کو مفت ادویات کی فراہمی روک دی گئی۔اراکین اسمبلی کو علاج معا لجے کیلئے ڈاکٹر کے نسخہ پر سروسز ہسپتال سے مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ذرائع کے مطابق اسمبلی کی مدت کے چند روز باقی رہ جانے کے باعث ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے اراکین اسمبلی کو فراہم کی جانے والی ادویات کو روک دیا گیا ہے ۔اراکین اسمبلی کو یہ کہہ کر واپس بھجوا یاجارہا ہے کہ ادویات کی مد میں ملنے والا فنڈز ختم ہو چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :