کراچی،دھماکہ خیزمواد اور ناجائز اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر 2 مجرموں کو 21،21 سال قید کی سزا

منگل 22 مئی 2018 16:52

کراچی،دھماکہ خیزمواد اور ناجائز اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر 2 مجرموں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دھماکہ خیزمواد اور ناجائز اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر 2 مجرموں کو 21،21 سال قید کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

منگل کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں اکرام علی اور عابد نامی مجرموں کے خلاف دھماکہ خیر مواد اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی سے متعلق دائر مقدمات کی سماعت ہوئی۔۔عدالت نے اکرام علی اور عابد نامی مجرموں پر دھماکہ خیر مواد اور ناجائز اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر انہیں 21،21 سال قید کی سزا سنائی۔۔واضح رہے کہ مجرموں کو پولیس نے سہراب گوٹھ سے 2015 میں گرفتار کرکے دھماکہ خیر مواد اور ناجائز اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :