ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی الیکشن ڈیوٹی میں مصروفیت کے باعث علینہ قتل کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی

منگل 22 مئی 2018 16:52

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی الیکشن ڈیوٹی میں مصروفیت کے باعث ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی الیکشن ڈیوٹی میں مصروفیت کے باعث علینہ قتل کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی گئی۔منگل کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں علینہ قتل کیس کی سماعت ہونا تھی۔۔

(جاری ہے)

عدالت میں قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان پیش ہوئے۔۔تاہم مقدمے کی سماعت فاضل جج کی الیکشن ڈیوٹی میں مصروفیت کے باعث بغیر کسی کارروائی کے 25 مئی تک ملتوی کردی گئی۔۔واضح علینہ قتل کیس میں اسکی سگی بہن علوینہ اسکا منگیتر مظہر، ملزم احسن اور عباس نامزد ہیں۔تمام ملزمان نے عدالت سے ضمانت لے رکھی ہے۔۔قتل کا مقدمہ تھانہ سعود آباد میں درج ہے۔