کراچی، ملک مخالف مواد کی تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت ،

عدالت نے کیس کے مزید گواہوں کو طلب کرلیا

منگل 22 مئی 2018 16:52

کراچی، ملک مخالف مواد کی تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) نسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ملک مخالف مواد کی تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت ،عدالت نے پولیس اہلکارعارف کا بیان ریکارڈ ہونے پر مزید گواہ طلب کرتے ہوئے سماعت یکم جون تک ملتوئی کردی ۔

(جاری ہے)

منگل کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ملک مخالف مواد کی تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی عدالت میں استغاثہ کی جانب سے گواہ پولیس اہلکارعارف کو پیش کیا گیاعدالت میں پولیس اہلکارکی جانب سے بیان ریکارڈ کرایا گیا ۔

عدالت نے رکن سندھ اسمبلی ملزم شیراز وحید کے خلاف بیان ریکارڈ ہونے پرعدالت نے آنئدہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت یکم جون تک ملتوی کردی واضح رہے کہ شیراز وحید سمیت 7 ملزمان نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے ۔ملزمان میں شیراز وحید، علی حسن، نعیم شمشاد، دانش سعید اور دیگر شامل ہیں۔ شیراز وحید کے خلاف سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔