کراچی، اینٹی نارکوٹیکس فورس سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کلو سے زائد اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی

منگل مئی 16:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) اینٹی نارکوٹیکس فورس سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کلو سے زائد اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی ، پکڑی جانے والی ہیروئن کی قیمت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان اینٹی ناکوٹکس فورس سندھ نے خفیہ اطلاع پر شیریں جناح کالونی ہندو پاڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کلو تین سو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش برآمد کرلی ۔ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ترجمان اے ای ایف کا مزید کہنا تا کہ برآمد کی گئی منشیات عالمی منڈی میں کروڑوں روپے سے زائد مالیت کی بتائی جاتی ہے اے این ایف سندھ اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔