نصیرآباد ڈویژن میں اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی فراہمی عوامی کیلئے درد سربن گئی

اوچ پاور سے بجلی فراہمی کے بہانے 12گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ سے روزہ دار پریشان

منگل 22 مئی 2018 16:52

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) نصیرآباد ڈویژن میں اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی فراہمی عوامی کیلئے درد سربن گئی اوچ پاور سے بجلی فراہمی کے بہانے 12گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ سے روزہ دار پریشان بچے ،بوڑھے ،خواتین گرمی کی شدت کی وجہ سے چیخ اٹھے ،تفصیلات کیمطابق نصیرآباد جعفرآباد میں سخت گرمی سورج سوانیزے پر آگیا 12گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ سے عوام کابراحال ہوگیا ،پانچ خواتین دوبچوں سمیت 13افراد بیہوش ہوگئے جن میں وزیرعلی امین علی روز بی بی ملکاں مجیب خان شامل ہیں جنکوتمبو ڈیرہ مرادجمالی میرحسن کے نجی ہسپتالوں میں علاج کیلئے لایاگیا گرمی کی شدت کیوجہ سے کئی روزہ دار نڈھال بازار گلی محلوں میں سناٹاچھاگیا 12بجے کے بعدسڑکیں سنسان نظرآنے لگیں سخت گرمی کے ستائے افراد روزہ داروں نوجوانوں نے پٹ فیڈرکینال اورنہروں کارخ کرلیا تاکہ گرمی کی شدت میں کمی آسکے عوامی حلقوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ نااہل آفیسران اور 132گرڈاسٹیشنوں پر کام میں سستی کرنیوالے عملہ کو ہٹایہ جائے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :