حیدرآباد میں پولیس کی کارروائی، 3 ڈاکو گرفتار

منگل 22 مئی 2018 16:56

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) حیدرآباد میں پولیس نے کارروائی کر کے تین ڈاکوں کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے ٹنڈو یوسف میں پولیس نے کارروائی کے دوران تین ڈاکوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو کلاشنکوف اور ایک پستول برآمد کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے۔ ملزمان مختلف وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان حیدرآباد میں ڈکیتی اور تخریب کاری کی وارداتیں کرنا چاہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :