ٹنڈو محمد خان ، شیخ بھرکیو پولیس کی کارروائی ،میر مظفر تالپر کی مبینہ نجی جیل سے 80سے زائد باری بازیاب

منگل مئی 16:58

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹنڈو محمد خان اجلال حیدر میمن کے حکم پر ضلع ٹنڈو محمد خان کی شیخ بھرکیو پولیس نے گائوں نواب یوسف تالپر میں زمیندار میر مظفر تالپر کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کربھیل خاندان کے 80سے زائد ہاریوں ، جن میں خواتین، مرد اور بچے اور ان کے اہل خانہ کو بازیاب کرالیا، جنہیں عدالت میں پیش کیاگیا، عدالت نے تمام بازیاب ہونے والے افراد کو ان کی مرضی کے مطابق زندگی گذارنے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مذکورہ کارروائی کے لئے ہیومن رائٹس کے رہنما اللہ ورایو لاشاری اور عبدالحکیم دستی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹنڈو محمد خان کو درخواست دی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ زمیندار ہاریوں سے جبری محنت مشقت کراواتا ہے، جس پر سیشن جج نے پولیس کو کارروائی کا حکم دیا۔بازیاب ہونے والوں میں کارو، نیل، لچمی، رضیا، ہاجرہ، امینہ، سونی، زاہدہ، گلاں، رانو اور دیگر شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :