پنجاب بھرمیں810ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاںبحق913زخمی

منگل مئی 16:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی810مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں555افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں351افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات07افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 408ڈرائیوز،20کم عمرڈرائیورز408مسافراور119پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ234ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت232متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد76حادثات میں95متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان54حادثات میں54متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل913متاثرین میں734مرد اور179خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں142فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور542افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ229زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں651موٹر سائیکلز،127آٹو رکشے،71موٹر کاریں،18مسافربسیں،30وین،29ٹرک اور89دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔