جامعہ اردو،ایم ا ے سال اول کے سالانہ امتحان2016 منعقدہ امتحان جنوری2018 کے نتائج کا اعلان

منگل 22 مئی 2018 16:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق کراچی میں ہونے والے ایم اے،سال اول (پرائیویٹ)انگریزی،تاریخ اسلام اور سال آخر سندھی،جنرل ہسٹری،تاریخ اسلام اور انگریزی کے سالانہ امتحان2016 منعقدہ امتحان جنوری2018 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔کراچی میں ہونے والے سال اول انگریزی کے امتحان میں96طلباء رجسٹرڈہوئے جن میں73طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور8طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ10.96فیصد رہا۔

(جاری ہے)

تاریخ اسلام کے امتحان میں23طلباء رجسٹرڈہوئے جن میں22طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور10طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ81.82فیصد رہا۔سال آخرسندھی کے امتحان میں4طلباء رجسٹرڈہوئے جن میں3طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور3طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ133.33فیصد رہا۔تاریخ اسلام کے امتحان میں31طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں30طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور24طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ80.00فیصد رہااورانگریزی کے امتحان میں73طلباء رجسٹرڈہوئے جن میں67طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور17طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ25.37فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :