شام؛سیکورٹی فورسز نے داعش کودمشق کے آخری ٹھکانے سے بیدخل کردیا

منگل 22 مئی 2018 16:58

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) شامی فوج نے دمشق کے نواحی علاقے میں قائم داعش کے آخری ٹھکانے کو بھی ختم کرتے ہوئے یرموک فلسطینی پناہ گزین کیمپ سے بھی داعش کے جنگجوؤں کو باہر نکال دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز شام میں حالات پر نظر رکھنے والی عالمی انسانی حقوق کی آبزرویٹری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں کے یرموک پناہ گزین کیمپ سے داعش کے 3600 جنگجوؤں اور ان کے خاندانوں کو 32 بسوں کے ذریعے گزشتہ 2 روز میں نکالا گیا۔بعدازاں فوج نے یرموک کیمپ کی تمام کالونیوں القدم،التضامن اور الحجر الاسود کا کنٹرول سنھبال لیا۔فورسز نے دمشق میں داعش کے جنگجوؤں کا آخری ٹھکانے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :