امریکا نے وینزویلا کیساتھ تیل کی تمام ترسیلات پر پابندی عائد کر دیں

مادورو انتظامیہ آزاد،شفاف انتخابات کا راستہ اختیار کریں ورنہ عالمی برادری عدم اتفاق کرتی رہے گی،امریکی وزیر خارجہ

منگل 22 مئی 2018 16:58

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) امریکا نے وینزویلا کیخلاف اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔گزشتہ روز ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کئے ہیں،جس کے تحت وینزویلا سے تیل کی تمام ترسیلات بند کردی گئی ہیں،حکم نامے سے بدعنوانی کا ایک اور راستہ بند ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حکم نامے سے وینزویلا کے بدعنوان عہدے دار مالی فوائد حاصل کرنے کیلئے قومی اثاثوں کو فروخت اور ان کے غلط استعمال کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔دوسری جانب وزیر خارجہ مائک پومپیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نکولس مادورو کا دوسری بار منتخب ہونا،ملک کے آئینی حکم نامے پر حملہ اور وینزویلا کی جمہوری روایات سے متصادم ہے،جب تک مادورو انتظامیہ آزاد،شفاف اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے جمہوریت کا راستہ اختیار نہیں کرتی تب تک انہیں عالمی برادری کی جانب سے تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔