مقبوضہ کشمیر: بھارتی پولیس نے 3 نوجوانوں پرکالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کردیا

منگل 22 مئی 2018 17:00

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے تین کشمیری نوجوانوںپر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے 21سالہ فیصل احمد بٹ،20سالہ دانش احمد بٹ اور 21سالہ ہلال احمد آہنگرپرکالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں جیل منتقل کردیاہے ۔ دانش احمدبٹ 30اپریل کوبھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع پلوامہ کے علاقے دربگام میںشہید ہونیوالے نوجوان کشمیری رہنماء سمیر احمدبٹ المعروف سمیر ٹائیگر کا قریبی رشتہ دار ہے۔تینوں کشمیری نوجوانوں کو پتھرائوکے جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کر کے کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :