مقتدیٰ الصدر سے اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں، ایران

جیتنے والوں کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی اور مبارکباد پیش کرتے ہیں،ریاض کیساتھ اختلافات موجود ہیں،ایرانی سفیر

منگل 22 مئی 2018 17:00

بغداد\تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) عراق میں ایران کے سفیر ایرج مسجدی نے کہا ہے کہ مقتدیٰ الصدر سے اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں،ان سے تعلقات برادرانہ اور محبت کے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز عراق میں تعینات ایرانی مندوب ایرج مسجدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں سیرون اتحاد کی جیت پر خوشی ہے،عراقی ٹرن آؤٹ پر ایران نے خیر مقدم کیا اور اس کی حمایت کرتے ہیں اور جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایرانی عوا م،عراقی عوام کیساتھ تعلقات بہت اچھے اور دوستانہ ہیں۔ایران اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات موجود ہیں۔