عالمی امن کے ٹھیکیدار امریکا میں امن نہیں،

ہر ہفتے فائرنگ کا واقعہ روایت بن گیا،رپورٹ جاری

منگل 22 مئی 2018 17:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) دنیا کو امن کا درس دینے والے امریکا کے اسکولوں میں ہی امن و سکون نہیں،ہر کم از کم ہفتے ایک فائرنگ کا واقعہ ضرور ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز عالمی امن کے ٹھیکیدار امریکا کے اسکولوں میں ہر ہفتے وقوع پذیر ہونیوالے فائرنگ واقعات کے حوالے سے ایک امریکی نشریاتی ادارے نے تحقیقاتی رپورٹ جاری کی،ادارے کی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ میں دنیا کے 7ترقی یافتہ ملکوں جی سیون کے اعداد و شمار کا امریکا سے موازنہ پیش کیا گیا۔

رپورٹ یکم جنوری 2009 سے 21مئی 2018 کے ڈیٹا پر مبنی ہے،اس دوران امریکی سکولوں میں فائرنگ کے 288 واقعات پیش آئے۔کینیڈا میں 2، فرانس میں 2 اور جرمنی میں ایک واقعہ پیش آیا جبکہ برطانیہ ،اٹلی اور جاپان میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔رپورٹ کے مطابق رواں برس اوسطا ہر ہفتے امریکی سکولوں میں فائرنگ کا کم از کم ایک واقعہ ضرور پیش آیا۔