افغانستان، طالبان حملوں میں 14 پولیس اہلکار ہلاک

منگل مئی 17:00

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) افغانستان میں طالبان کے حملے میں چودہ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے سربراہ حسن رضا نے بتایا کہ صوبہ غزنی کے مختلف اضلاع میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان متعدد جھڑپیں ہوئیں جن میں چودہ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تاہم جھڑپوں میں کسی جنگجو کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجائدی نے بھی افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے بیس سے زائد اہلکاروں کی ہلاکتوں کا دعوی کیا ہے ۔ ۔