چین، ہزاروں ٹن فاضل مواد ذخیرہ کرنے پر 18 مشتبہ افراد گرفتار

منگل 22 مئی 2018 17:00

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) چین میں ہزاروں ٹن فاضل مواد ذخیرہ کرنے پر اٹھارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ژنگئائی شہر کے ٹائون شپ لیوکیون میں نامعلوم فاضل مواد ذخیرہ کرنے کی رپورٹ ملنے پر کارروائی کی گئی اور فاضل مواد ذخیرہ کرنے میں ملوث اٹھارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ ماحول کو آلودہ کرنے والے اس فاضل مواد میں سیاہ گریس کے دو سو آئل ڈرم بھی ذخیرہ کئے گئے تھے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :