حکومتی جماعت سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کو اسمبلی کے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت

منگل 22 مئی 2018 17:03

حکومتی جماعت سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کو اسمبلی کے اجلاس میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) حکومتی جماعت سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آج بروز بدھ ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنائیں ۔ اطلاعات کے مطابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا سے متعلق اصلاحات کا بل جو طویل عرصے سے التواء کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

قبائلی علاقوں کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے لئے مذکورہ بل قومی اسمبلی میں آج بروز بدھ 23 مئی کو پیش کر دیا جائے گا اور اسی تناظر میں تما ارکان کو ایوان میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے واضح رہے کہ فاٹا اصلاحات کا بل رواں اجلاس میں پیش کئے جانے کا دو مرتبہ فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اپوزیشن جماعتوں کے اعتراضات کے پیش نظر یہ فیصلہ موخر کر دیا گیا ۔