کم سن گھریلوملازمہ طیبہ تشدد کیس ،

سزایافتہ سابق ایدیشنل سیشن جج راجا خرم علی خان کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت 23مئی تک کیلئے ملتوی کردی

منگل 22 مئی 2018 17:17

کم سن گھریلوملازمہ طیبہ تشدد کیس ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) کم سن گھریلوملازمہ طیبہ تشدد کیس مین سزایافتہ سابق ایدیشنل سیشن جج راجا خرم علی خان کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت 23مئی تک کیلئے ملتوی کردی گئی گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژنل بینچ کے سابق جج کی درخواست پر سماعت کی جس سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار اپنے وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وفاق کی جانب سے ایڈوکیٹ جنرل طارق محمود عدالت میں پیش ہوئے دوران سماعت راج اضوان عباسی ایڈووکیٹ کے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی آئین کے مطابق متاثرہ شخص کے بیان پر کیسز چلتے ہیں آئین کے مطابق متاثرہ شخص یی طرف سے کسی اور کے یان او پیروی کی کوئی حثیت نہیں بعدازاں عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 23مئی تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :