آئندہ سال پاکستان ساتویں ایشین ٹیم ایونٹ اور آٹھویں سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی کریگا

منگل 22 مئی 2018 17:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) پاکستان آئندہ سال ساتویں ایشین ٹیم ایونٹ اور آٹھویں سکس ریڈ اسنوکر چمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔ایشین کنفیڈریشن بلیئرڈ اینڈ اسنوکر نے اپنے سالانہ جنرل اجلاس میں پاکستان کو میگا ایونٹ کی میزبانی کی منظوری دی۔۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق رواں ماہ ایران میں 34 ویں ایشین اسنوکر چمپئن شپ کے دوران اے سی بی ایس کا سالانہ جنرل اجلاس منعقد ہوا جس میں پی بی ایس اے کے صدر منور حسین شیخ نے باضابطہ طور پر ایشین ٹیم ایونٹ اور سکس ریڈ اسنوکر چمپئن شپ کی میزبانی کیلئے بڈ جمع کرائی تھی جسے اے سی بی ایس نے منظور کرلیا ہے اور اے سی بی ایس نے پاکستان کو میگا ایونٹ کی میزبانی کی اجازت دے دی ہے۔

پی بی ایس اے حکام کا کہنا ہے کہ ایونٹ آئندہ سال اپریل میں کراچی میں منعقد ہوگا۔۔

متعلقہ عنوان :