ہوائی؛آتش فشاں سے خطرناک گیسوں کا اخراج شروع،وارننگ جاری

منگل 22 مئی 2018 17:18

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) امریکی ریاست ہوائی کے اتش فشاں سے خطرناک گیسوں کا اخراج شروع ہو گیا ہے جبکہ لاوا اب سمندر کا رٴْخ کر رہا ہے،ہوائی کے کیلاوییا نامی آتش فشاں کئی ہفتوں سے پوری آب و تاب سے لاوا اٴْگل رہا ہے جس سے کئی مکان،گاڑیاں،سڑکیں اوردرخت صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں جبکہ لوگ اپنے گھر باہر چھوڑ کر محظوظ مقام پر پناہ لئے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ وارننگ کے مطابق فضا میں مہلک سلفر ڈائی آکسائیڈ گیس پھیل چکی ہے اورلوگ اس علاقے سے دور رہیں۔سوشل میڈیا پرلاوے کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز نے دیکھنے والوں کوخوفزدہ کیا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :