ایرانی فورسز شام ہی میں موجود رہیں گی،ایران

کوئی بھی ایران کو اس کی منشا کے بغیر کسی اقدام پر مجبور نہیں کرسکتا، ہمارے پاس وقت نہیں،دیکھیں گے یورپ اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کیا اقدامات کرتا ہے،ترجمان وزارت خارجہ

منگل مئی 17:20

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ شام سے ایرانی فورسز واپس نہیں آئیں گی بلکہ وہ وہاں شامی حکومت کی درخواست پر دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھیں گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ترجمان ایرانی وزیر خارجہ بہرام قاسمی نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ایران کو اس کی منشا کے بغیر کسی اقدام پر مجبور نہیں کرسکتا ہے،جب تک شام میں ایران کے موجود رہنے کی ضرورت ہے اور دہشتگردی کا خطرہ موجود ہے تو ایرا ن شامی حکومت کے مطالبے پر اس کی مدد جاری رکھے گا۔

انھوں نے کہا کہ اب ہمارے پاس کوئی زیادہ وقت نہیں رہ گیا،ہم دیکھیں گے کہ یورپ اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کیا اقدامات کرتا ہے،اگر ہمیں کوئی یقین دہانی کرائی جاتی ہے تو ہم پھر ضروری فیصلے کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :