بحرین کا ایران بارے امریک یحکمت عملی کی مکمل حمایت کا اظہار

منگل 22 مئی 2018 17:20

منامہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) بحرین نے ایران کے بارے میں امریکا کی حکمت عملی کی مکمل حمایت کا اظہار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بحرینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی حکمتِ عملی خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرے سے دوچار کرنے سے متعلق ایرانی پالیسیوں سے نمٹنے کے عزم کی مظہر ہے،اس کا مقصد جوہری سمجھوتے کی کمیوں کا ازالہ کرنا ہے،بیان میں امریکا کی علاقائی اور عالمی امن اور سلامتی کو مضبوط بنانے اور انارکی،کشیدگی کو روکنے اور تنازعات کے حل کیلئے انتھک کوششوں کو سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :