گندم خرد بردس کیس ،ملزم قمبرانی کی استثنیٰ کی درخواست منظور

منگل مئی 17:23

گندم خرد بردس کیس ،ملزم قمبرانی کی استثنیٰ کی درخواست منظور
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں گندم غبن کیس میں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ بلوچستان صدیق رند سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور ملزم انور قمبرانی کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ملزم انور قمبرانی کی عدم حاضری کے باعث ملزمان کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ نے کیس کی پیروی کی کیس کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی گئی ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ صدیق رند سمیت دیگر ملزمان پر 12 کروڑ روپے مالیت کی 26 ہزار گندم کی بوریاں غبن کرنے کا الزام ہے۔