نواز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ملاقات ،

پارلیمانی امور پر بریفنگ دی مقدمات سے گھبرانے والا نہیں ، ڈٹ کر مقابلہ کرینگے،عوامی عدالت کا فیصلہ آنے والا ہے،نواز شریف

منگل مئی 17:29

نواز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ملاقات ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور پارٹی رہنمائوں نے ملاقات کی ، ملاقات میں احتساب عدالت میں پیشی اور آئندہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نگران سیٹ اپ اور پارلیمانی امور پر بھی نواز شریف کو بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز چوہدری منیر ہائوس اسلام آبادمیں سابق وزیراعظم نواز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، خواجہ سعد رفیق اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ملاقات کی جس میں نگران سیٹ ، آئندہ کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا سپیکر ایاز صادق نے نگران سیٹ اپ اور پارلیمانی امور پر جبکہ خواجہ سعد رفیق نے نیب مقدمات پر نواز شریف کو بریفنگ دی ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھی نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ مقدمات سے گھبرانے والا نہیں ڈٹ کر مقابلہ کرینگے احتساب عدالت میں بھی کچھ ثابت نہیں ہوا عوامی عدالت کا فیصلہ بھی آرہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو ترقی راہ پر ڈال مخالفین نے رکاوٹیں پیدا کیں گزشتہ روز چشتیاں جلسے میں لوگوں کی آمد کا کیا جواب دینگے نواز شریف کو جتنا دبائو گئے اتنے ہی ہم پراعتماد کا اظہار کرینگے ۔